وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کر کے مخالفین کے منہ بند کر دیئے: ملک شاہ محمد

وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کر کے مخالفین کے منہ بند کر دیئے: ملک شاہ ...

  

     بنوں (نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور پاکستان میں بھی سیاسی مخالفین نے ڈھنڈورا شروع کردیا کہ یکم مارچ سے تیل کی قیمتوں میں فی لیٹر کم از کم 20روپے اضاہ ہونے والا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اضافے کے بجائے تیل کی قیمتوں میں فی لیٹر دس روپے کمی جبکہ بجلی کی قیمتوں میں پانچ روپے کمی کرکے اپوزیشن والوں کو مہنگائی پر سیاسی دکان چمکانے کا نیا موقع نہیں دیا اب جبکہ عمران کان نے مشکل خالات کے باوجود عوام کے مفاد میں تاریخی فیصلہ کای ہے تو سیاسی مداری اسے پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی وجہ قرار دیکر عوام کوگمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے89میں مختلف ترقیاتی منسوبوں کے دورے کے موقع پر علاقہ کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر لانگ مارچ اور دھرنوں کی وجہ سے قیمتوں میں کمی کی جاسکتی ہے تو اس سے پہلے تمام اپوزیشن جماعتوں نے دھرنے دیئے اس وقت قیمتیں کم کیوں نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بنتے ہی عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ پہلے تین چار سال قوم کو تکلیف برداشت کرنی پڑیگی کیونکہ ہم 70سالوں کا گند صاف کرنے کیلئے سخت فیصلے کریں گے اور آج ان سخت فیصلوں کی وجہ سے کورونا عالمی وباء اور اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے باوجود خدا کے فضل وکرم سے معیشت مضبوط ہورہی ہے۔عمران خان کی حکومت میں نہ تو پہلی حکومتوں کی طرح ہر روز پاکستانی شہریوں پر با الخصوص قبائلی عوام پر نہ وت ڈرون حملے ہورہے ہیں نہ ہی کوئی پاکستان سے دومور کا مطالبہ کرسکتا ہے کیونکہ عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس میں پینٹ شارٹ پہن شرکت کو کمال نہیں سمجھتے بلکہ پختون لباس میں شرکت کرکے عالمی قوتوں اور سپر پاور کے سامنے نبی کریم ؐ کا نام بلند کرتے ہیں اور پہلے لیڈر ہے جو امریکہ میں امریکیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہتا ہے کہ پاکستان نہ تو مذید کسی کو ہوائی اڈے دیگا نہ ہی کسی غیر کے جنگ کا حصہ بنے گا ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں بھی اپوزیشن والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی جس طرح پہلے وہ سینٹ الیکشن اور سینٹ میں عدم اعتماد میں شرمندہ ہوئے ہیں۔مذید کہا کہ انشاء اللہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی ہے اور کوئی بھی علاقہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہیگا کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ بھی تحریک انصاف کامیابی حاصل کریگی کیونکہ عوام کے پاس عمران خان سے بہتر اور کوئی لیڈر نہیں ہے مشکل وقت گزرنے والا ہے اور ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جان چکی ہے کہ اگر عمران خان کی حکومت نے مدت پوری کی تو انکی سیاسی دکانداری ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی اسلئے وہ عدم اعتماد کاشوشہ چھوڑ کر اپنے کارکنوں کا دل بہلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن انکے عدم اعتماد کے غبارے سے بھی ہوا نکلنے والی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -