ابھی تو قیمتیں کم ہوئی ہیں، سلیکٹڈکا استعفےٰ بھی آنیوالا ہے،ساجد میر 

ابھی تو قیمتیں کم ہوئی ہیں، سلیکٹڈکا استعفےٰ بھی آنیوالا ہے،ساجد میر 

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجدمیر نے کہا ہے کہ ابھی تو قیمتیں کم ہوئی ہیں، سلیکٹڈکا استعفے بھی جلد آنے والا ہے،غریب آدمی کا کچومر نکل گیا ہے، پچاس فی صد قیمتیں بڑھا کر دس فی صد کم کرنا کون سا ریلیف ہے؟ مہنگائی پر عوام کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا، ابھی بھی عوام تبدیلی سرکار کو بددعائیں دے رہی ہے۔اشیائے ضروریہ کی چیزیں عوام کی دسترس میں نہیں ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پارٹی کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ جمہوری اداروں کے ہوتے ہوئے پیکا آرڈیننس غیر آئینی و غیر قانونی ہے امید ہے عدلیہ اسے کالعدم قراردے دے گی،صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پیکا ایکٹ میں ظالمانہ ترمیم کرنا حکومت کی بدنیتی ہے۔ حکومت کالے قانون کے ذریعے صحافیوں کا گلہ گھوٹنا چاہتی ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا اس جابرانہ قانون کے خلاف وکلا،سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں سب متحدہیں۔ ہم میڈیا کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جھوٹی خبروں کے ساتھ ساتھ وزارت عظمی کے منصب پر بیٹھ کر اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف نازیبا الفاظ بھی نہیں ادا نہیں ہونے چاہیے۔دوسروں کو اخلاقیات کا درس دینے والوں کی اپنی اخلاقیات کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔سیاست میں انسانیت،اخلاقیات اور جمہوری آثار کا فقدان افسوس ناک ہے۔اجلاس میں 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور بھرپورشرکت کا عزم کیا گیا  اجلاس میں مولانا عبدالرشید حجازی، حافظ یونس آزاد، مولانا سبطین  شاہ نقوی ودیگر نے شرکت کی۔

ساجد میر 

مزید :

صفحہ آخر -