پیپلز پارٹی کو لاڑ کانہ سے گو زرداری گو کا پیغام مل گیا، شاہ محمود 

پیپلز پارٹی کو لاڑ کانہ سے گو زرداری گو کا پیغام مل گیا، شاہ محمود 

  

ملتان (نیوز   رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک گیر جماعت ہے، لاڑکانہ میں ہزاروں افراد نے پی پی کو گو زرداری گو کا پیغام دیا۔منگل کو یہاں سندھ حقوق مارچ کے دوران کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مخالفین عمران خان کی سیاست سے ہمیشہ خائف رہے لیکن انہوں نے عوامی طاقت سے کے پی میں مثالی حکومت بنائی، پھر سیاسی مخالفین نے پی ٹی آئی کو ایک صوبے کی پارٹی کہا تو عمران خان نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔وقت نے ثابت کیا کہ تحریک انصاف ملک گیر جماعت ہے اس وقت ملک کے کونے کونے میں تحریک انصاف کی جھنڈے لہرا رہے ہیں،کراچی سے کشمیر تک تحریک انصاف چھا گئی ہے، کیونکہ عوام روایتی سیاست سے خائف ہوچکے ہیں۔ اب سندھ میں بھٹو خاندان امیر بخش خان بھٹو کی شکل میں تحریک انصاف میں شامل ہے، کل لاڑکانہ میں ہزاروں افراد نے پی پی کو گو زرداری گو کا پیغام دیا#

مزید :

صفحہ آخر -