ایف آئی اے نے غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر خاتون کو بلیک میل کرنے والے شخص کو پکڑ لیا

ایف آئی اے نے غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر خاتون کو بلیک میل کرنے والے شخص کو پکڑ ...
ایف آئی اے نے غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر خاتون کو بلیک میل کرنے والے شخص کو پکڑ لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  کے  سائبر کرائم ونگ نے خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق غیر اخلاقی ویڈیوز کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام  نے بتایاکہ ملزم عبدالرحمٰن متاثرہ خاتون کا محلے دار ہے، ملزم کی 3 سال پہلے خاتون سے دوستی ہوئی جس کے بعد  وہ خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے لگا۔ 

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ  نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرکے ملزم عبدالرحمٰن کو  گرفتارکیا۔ ایف آئی اے حکام نے عدالت سے ملزم کا 3  روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -