شوہر سے خلع کی صورت میں بیوی کو حق مہر کا کتنا حصہ ادا کرنا ہو گا ؟ وفاقی شریعت عدالت نے فیصلہ سنا دیا 

شوہر سے خلع کی صورت میں بیوی کو حق مہر کا کتنا حصہ ادا کرنا ہو گا ؟ وفاقی شریعت ...
شوہر سے خلع کی صورت میں بیوی کو حق مہر کا کتنا حصہ ادا کرنا ہو گا ؟ وفاقی شریعت عدالت نے فیصلہ سنا دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی شریعت عدالت نے خلع کی صورت میں ادا شدہ حق مہرکا 25 فیصد واپس کرنےکی دفعات غیر شرعی قرار دے دیں ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق خلع کی صورت میں بیوی کوحق مہر کا 25 فیصد واپس کرنےکا قانون غیرشرعی ہے۔وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کے مطابق اب پنجاب میں بھی خلع لینے پربیوی کو وصول شدہ حق مہر 100فیصد واپس کرناہوگا۔

وفاقی شریعت عدالت نے پنجاب حکومت کو 6 ماہ میں فیصلےکےمطابق قانون میں ترمیم کی ہدایت جاری کی ہے۔اس سے قبل پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کےمطابق خلع پر خاتون کو ادا شدہ حق  مہر کا 25 فیصد واپس کرنا ہوتا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -