نئی حکومت آئی تو سب سے پہلے نیب کا اختیار واپس لیں گے : شاہد خاقان عباسی

نئی حکومت آئی تو سب سے پہلے نیب کا اختیار واپس لیں گے : شاہد خاقان عباسی
 نئی حکومت آئی تو سب سے پہلے نیب کا اختیار واپس لیں گے : شاہد خاقان عباسی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب نے ملک میں اداروں کی تباہی مچائی ہوئی ہے ،لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے، نئی حکومت آئی تو سب سے پہلے نیب کا اختیار واپس لیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء  کا کہنا تھا کہ 22سالوں سے نیب کے تماشے بھگت رہے ہیں، نیب نے سب سے زیادہ ملک کو نقصان پہنچایا، اسے ختم کرنا پڑے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اقتدار کے زعم میں ہیں کل کو جواب دینا پڑے گا،عوام یا اقتدار اس بات کا فیصلہ چودھری برادران نے کرنا ہے، عدم اعتماد ق لیگ کے بغیر بھی ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ بتا دیں کہ کیا عمران خان کے اقدام سے مہنگائی کم ہو جائے گی ؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اقدام گھبراہٹ کا نتیجہ ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر لیڈر کا بیرونی دورہ کامیاب ہی ہوتا ہے بس یہ بتا دیں کے دورہ روس سے حاصل کیا ہوا؟

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -