ہونڈا نے سی ڈی 70 کی قیمت ایک مرتبہ پھر سے بڑھا دی ، کتنے کی ہو گئی ؟ خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر

ہونڈا نے سی ڈی 70 کی قیمت ایک مرتبہ پھر سے بڑھا دی ، کتنے کی ہو گئی ؟ خریدنے کے ...
ہونڈا نے سی ڈی 70 کی قیمت ایک مرتبہ پھر سے بڑھا دی ، کتنے کی ہو گئی ؟ خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے 2022 میں پہلی بار موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا تاہم اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں کمپنی کی جانب سے قیمتیں بڑھائی گئیں تھیں۔ اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں 9 ہزار 400 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔مذکورہ اضافے کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 94 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 97 ہزار 900 روپے تک پہنچ جائے گی۔ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی 3 ہزار روپے جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ ایک ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 33 ہزار 900 روپے ہوجائے گی۔

مشہور زمانہ اور ہرنوجوان کے دل کی دھڑکن ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں ساڑھے 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 52 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار 400 روپے ہوجائے گی۔اسی طرح سی جی 125 ایس ای کی قیمت ساڑھے 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 82 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 85 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتوں میں فی کس 9 ہزار 400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔مذکورہ اضافے کے بعد سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 27 ہزار 900 روپے جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہوجائے گی۔

مزید :

بزنس -