عدم اعتماد پر کوئی  بات نہیں ہوئی، عمران خان نے یہ ضرور کہا کہ سارے آپ کے پاس آرہے ہیں لیکن چوہدری برادران نے کیا جواب دیا؟ طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کردیا

عدم اعتماد پر کوئی  بات نہیں ہوئی، عمران خان نے یہ ضرور کہا کہ سارے آپ کے پاس ...
عدم اعتماد پر کوئی  بات نہیں ہوئی، عمران خان نے یہ ضرور کہا کہ سارے آپ کے پاس آرہے ہیں لیکن چوہدری برادران نے کیا جواب دیا؟ طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کردیا
سورس: Twitter/@ChTariqBashirC1

  

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کیاہے کہ چوہدری برادران سے وزیراعظم کی ملاقات میں عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی،  ابھی تو یہ فیصلہ نہیں ہوا عدم اعتماد میں حکومت کے ساتھ ٹھہرنا ہے یا خلاف جانا ہے، اگر شہبازشریف نے دعوت دی ہے تو ان کی طرف جانا اچھنبے کی بات نہیں۔

جیونیوز کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر  چیمہ  نے کہا کہ چوہدری برادران سے ملاقات میں وزیراعظم نے یہ ضرور کہا کہ یہ سارے آج کل آپ کے پاس آرہے ہیں تو چوہدری صاحب نے کہا آنا سب کا حق ہے، سیاستدان ملتے رہتے ہیں، روز کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فواد چوہدری بہتر بتا سکتے ہیں کہ کس نے ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا ہے،اگلے الیکشن میں ابھی سال پڑا ہے، ان کو کیا جلدی ہے کہ ساتھ لڑیں گے یا الگ الگ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -