پی ایس ایل 7 ، لاہور قلندرز کی کامیابی  میں چھپا سبق عاقب جاوید نے بتادیا

پی ایس ایل 7 ، لاہور قلندرز کی کامیابی  میں چھپا سبق عاقب جاوید نے بتادیا
پی ایس ایل 7 ، لاہور قلندرز کی کامیابی  میں چھپا سبق عاقب جاوید نے بتادیا
سورس: Twitter/@lahoreqalandars

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹیم کےکھلاڑیوں اور انتظامیہ نےجس طرح ٹرافی سامنے لاکر رکھی اسے بھلانہیں سکتا،  ایک بندہ جو 6 روز سےکمرے میں بند ہے اس کا ٹیم کو دیکھنے سے بڑھ کرجذباتی لمحہ نہیں ہوسکتا، آئسولیشن کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ نہیں تھا لیکن میں منفی نہیں سوچ رہا تھا۔

جیونیوز کے مطابق عاقب جاوید نے کہا کہ سوچا تھا جیت شاہین آفریدی کے لیے بہت ضروری ہے، جب جیتے تو بہت خوش ہوا،  اپنے لیے نہیں فینز کے لیے سوچ رہا تھا ، ہمیں اپنے فینز کے سامنے جیت ملی۔لاہور قلندرز کی کامیابی ایک سبق ہے کہ انسان صرف کوشش کر سکتا ہے، اگر آپ کوشش نہ چھوڑیں تو کامیابی ضرور ملتی ہے، ثمین رانا اور میرا کام ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے ، اس مرتبہ ہمیں زمان خان ملا۔

ہیڈ کوچ نے مزید  کہا کہ ہیری بروک بھی اچھا ٹیلنٹ ہے،عبداللہ شفیق اور کامران غلام کو موقع دیا ، کھلاڑیوں کو صرف یہ کہا ہوا ہے کہ آپ بس اپنا کھیل کھیلیں، ہم کھلاڑیوں کے ساتھ دس دس بارہ بارہ سال چلنے والے لوگ ہیں۔انہوں نے افغان کرکٹر راشد خان کے حوالے سے کہا کہ ان کا لاہور قلندرز کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -