وزیراعظم کا پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان لیکن اوگرا نے گیس کی قیمت کتنی بڑھادی؟ خبرآگئی 

وزیراعظم کا پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان لیکن اوگرا نے گیس کی ...
وزیراعظم کا پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان لیکن اوگرا نے گیس کی قیمت کتنی بڑھادی؟ خبرآگئی 

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37فیصد تک اضافےکی منظوری دےدی۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس قیمت میں 94روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے اور گیس کی اوسط قیمت 670 روپے37 پیسے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جیونیوز کے مطابق اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کیلئےگیس کی اوسط قیمت میں 6.32 فیصد اضافے کی جبکہ  50روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافےکی منظوری دی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کیلئےگیس کی اوسط قیمت829 روپے48پیسےفی ایم ایم بی ٹی یوکرنےکی منظوری بھی دی ہے، گیس کی اوسط قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے وزارت توانائی سے منظوری کے بعد ہو گا۔

مزید :

بزنس -