متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی مظہر عباس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی مظہر عباس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال ...
متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی مظہر عباس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

  

 دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک پاکستانی  مظہر عباس کو ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے پران کے اعزاز میں  ایک پررونق تقریب کا اہتمام  کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام  فیصل حیات نمبردار نے کیا جس میں  محمد ثقلین مہرو کو پی ٹی آئی ابو ظہبی کا صدر منتخب ہونےپر مبارکباد دی گئی - تقریب میں مہرو پیلو سے تعلق رکھنے والے معززین کی کثیر تعداد موجود تھی -

محمد ثقلین مہرو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا قانون کی پابندی کرنے کے ساتھ ہمیں معاشرے میں بہتر اخلاقی اقدار کو زندہ رکھنا ہے۔ جیسا کہ یو اے ای حکومت نے امارات کو دنیا کا محفوظ ترین ملک بنایا ہے, ہمیں مظہر عباس کی ایمانداری کو مثال بناتے ہوئے خود بھی اس پر عمل پیرا ہونا ہے اور اپنی نوجوان نسل کو بھی اس کی ترغیب دینی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظہر عباس نہ صرف چکوال بلکہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے جس نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے دنیا میں پاکستان کا نام روش کیا۔

مظہر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو رقم اسے سڑک کے کنارے پڑی ملی وہ اس کے باقی ماندہ زندگی کے لیے کافی تھی مگر میں نے والدین کی تربیت اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس رقم کو اس کے اصل مالک تک پہنچانے میں کا فیصلہ کیا۔ مظہر عباس نے مزید کہا کہ جو عزت اور مرتبہ مجھے اس عمل کے بعد مل رہا ہے وہ میرے لیے ایک اعزاز ہے اور یہ مرتبہ پیسوں کی بدولت خریدا نہیں جا سکتا۔ چکوال اوورسیز کی جانب سے چوہدری نثار نے گفتگو کرتے ہوئے چکوال کی دھرتی جہاں بہادروں کی سرزمین ہے وہاں مظہر عباس جیسے ایماندار نوجوان بھی موجود ہیں جو پوری دنیا میں چکوال کا نام روشن کر رہے ہیں۔

چکوال اوورسیز کی نمائندگی ملک تصدق حسین چوہدری نثار اور ملک اشتیاق حسین نے کی، جبکہ محمد جمیل اور  کاشف رضا نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے تنویر السلام نے کیا جبکہ نقابت کے فرائض محمد عمار نے ادا کیے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ محمد ثقلین مہرو کا صدر منتخب ہونا ضلع چکوال کے لیے ایک اعزاز ہے۔ تقریب کے اختتام پر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ شرکاء محفل نے فیصل حیات نمبردار کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

تارکین پاکستان -