شادی ہو رہی ہے یا دشمنی؟ دولہا دلہن کے ایک دوسرے کو ہار پہنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اور دلہن اپنی شادی کے موقع پر ایک دوسرے سے خوش نظر نہیں آ رہے اور اس کا اندازہ ہار پہنانے کے انداز سے ہوتا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں دلہن پھولوں کا ہار تھامے غصے سے دولہا کو گُھور رہی ہے اور غصے میں دولہا کو ہار پہناتی ہے۔ اس کے جواب میں دولہا دلہن کی طرف دیکھے بغیر ہار پھینک کر پہناتا ہے۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ”ایسا سخت رویہ تو روسی صدر پیوٹن کے پاس بھی نہیں ہے،“ جب کہ دوسرے نے تبصرہ کیا، ”شادی ہو رہی ہے یا دشمنی؟“ تیسرے نے لکھا کہ ”یہ دونوں زندگی بھر ایک ساتھ کیسے رہیں گے؟“۔
View this post on Instagram
اس سے قبل بھارت میں شادی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دولہا نے دلہن کو برفی کھلائی تو اس نے غصے میں پھینک دی تھی۔ اس کے بعد دلہن کو دولہا کو پانی پلانے کے لیے گلاس دیا گیا۔
جب دولہن نے دولہے کو گلاس سے پانی پلانے کی کوشش کی تو دولہے نے اسے غصے سے ٹھکرا دیا تھا۔ اس کے بعد دلہن نے پانی کا گلاس بھی پھینک دیا تھا۔