پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تیل کمپنیاں پریشان، اہم قدم اٹھا لیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تیل کمپنیاں پریشان، اہم قدم اٹھا لیا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تیل کمپنیاں پریشان، اہم قدم اٹھا لیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کے معاملے پر تیل کمپنیوں اور ریفائنریز نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔ اوگرا میں ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق چئیرمین اوگرا مسرور خان کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا  جس میں تیل کمپنیوں اور آئل ریفائنریز کے سربراہان شریک ہوں گے۔ چئیرمین اوسی اے سی، ایم ڈی پارکو، ایم ڈی پاکستان ریفائنری لمٹیڈ شریک ہوں گے۔ ایم ڈی پی ایس او، ایم ڈی شیل، ایم ڈی ٹوٹل پارکو اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قیمتوں میں کمی کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل زیر بحث آئیں گے۔ تیل کمپنیوں اور ریفائنریوں کے قیمتوں میں کمی پر تحفظات زیر غور آئیں گے۔ تیل کمپنیوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے اجلاس بلایا لیا گیا۔ ایکس ریفائنری قیمت ڈپو پرائس اور کمپنیوں کو معاوضے کے اموربھی زیر بحث آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -بزنس -