وینا ملک کے بچوں سے متعلق کیس راولپنڈی سے کراچی منتقل کردیا گیا

وینا ملک کے بچوں سے متعلق کیس راولپنڈی سے کراچی منتقل کردیا گیا
وینا ملک کے بچوں سے متعلق کیس راولپنڈی سے کراچی منتقل کردیا گیا
سورس: Instagram/theveenamalik

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے اداکارہ وینا ملک کے بچوں سے متعلق کیس راولپنڈی سے کراچی منتقل کر دیا۔

جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کا کیس کراچی منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔مخالف فریق کے وکیل نے کہا وینا ملک خود راولپنڈی کی رہائشی ہیں کیس کراچی منتقل نہ کیا جائے،راولپنڈی کی عدالت میں میرے موکل پر حملہ کیا گیا کراچی میں تو اس سے بھی حالات خراب ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اس کا مطلب ہے پھر کراچی میں تمام عدالتوں کو بند کر دیں، قانون واضح ہے کہ جہاں عورت رہائش پذیر ہو وہاں کیس لگایا جائے۔عدالت نے کیس راولپنڈی سے کراچی منتقل کر دیا اور حکم دیا کہ راولپنڈی فیملی کورٹ میں زیر التوا تمام درخواستیں کراچی منتقل کی جائیں۔

مزید :

تفریح -