ٹک ٹاک نے صارفین کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا ،وہ فیچر متعارف کروا دیا جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا 

ٹک ٹاک نے صارفین کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا ،وہ فیچر متعارف کروا دیا جس کا ہر ...
ٹک ٹاک نے صارفین کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا ،وہ فیچر متعارف کروا دیا جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا 

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹک ٹاک پر پہلے صارفین صرف تین منٹ کی ویڈیو پوسٹ کر سکتے تھے لیکن اب اس دورانیے کو بڑھا کر 10 منٹ تک کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ  ہم ہمیشہ ہی اپنی کمیونٹی کے لیے بہترین تجربات پیش کرتے ہیں تاکہ اسے تفریح کا بہتر پلیٹ فارم بنایا جائے۔ اب پلیٹ فارم پر دس منٹ کی ویڈیو بنائی اور پوسٹ کی جاسکتی ہے تاکہ عالمی صارفین کے لئے تخلیقی عمل کو بڑھا جاسکے۔بعض صارفین نے ایپ کے اندر ہی اس نئے فیچر کی تصدیق بھی کی ہے۔

 واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایک عرصے سے اپنی ویڈیو کا دورانیہ بڑھانے پر غور کررہا ہے۔ گزشتہ برس ایک منٹ سے تین منٹ تک کی ویڈیو کا اعلان کیا گیا تھا اور اب یہ دس منٹ تک جاپہنچی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -