پاکستان میں بسنےوالی تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں: لال چند مالہی

پاکستان میں بسنےوالی تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں: لال چند مالہی
پاکستان میں بسنےوالی تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں: لال چند مالہی

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نےکہا ہےکہ وہ ہندوؤں کے بڑے مذہبی تہوار مھاشوراتری شومہادیو کے میلے پر ہمسایہ ملک بھارت سمیت دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتاہوں کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں محفوظ اور مکمل آزادی کےساتھ رہ رہی ہے، پاکستان میں بسنےوالی تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کےمطابق مساوی حقوق حاصل ہیں، بھارت میں بھی مسلمانوں اور اقلیتوں کو انکے حقوق دیےجائیں۔

پی ٹی آئی کےرکن قومی اسمبلی انسانی حقوق کےوفاقی پارلیمانی سیکرٹری لال چند مالہی نے مھاشوراتری شو مہادیو میلے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مھاشوراتری ہمارا بڑا تہوار ہے شو مہادیو کا یہ مندر تین سولہ قدیم تاریخی مندر ہے شومہادیو کے میلے پر سندھ بھر اور پاکستان کے دیگر شہروں سے ہزاروں یاتری اس میلے میں شرکت کرتے ہیں۔ مختلف سوالوں کےجواب دیتے ہوئے ایم این اے لال مالہی نےکہا کہ آج بھارت میں ہندو تا نظریہ مسلط کرنےکی کوششیں کی جارہی ہے مسلمان بچیوں پر حجاب کی پابندی اور نماز سے روکنے کے ایشوز بھارت میں سامنے آرہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے ایک سوال کےجواب میں کہا کہ واہگہ باڈر کی طرح کھوکھراپار باڈر بھی کھلنا چاہیے کیونکہ دونوں ممالک کی دونوں طرف ہزاروں خاندان مقیم ہے انکی آپس میں رشتے داریاں ہیں ، عوام کی یہ دوریاں اب ختم ہونی چاہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -