پولیس کو دھمکیاں دینے والے 3 جعلی صحافی گرفتار، کیا کچھ برآمد ہوا؟ پتہ چل گیا

پولیس کو دھمکیاں دینے والے 3 جعلی صحافی گرفتار، کیا کچھ برآمد ہوا؟ پتہ چل گیا
پولیس کو دھمکیاں دینے والے 3 جعلی صحافی گرفتار، کیا کچھ برآمد ہوا؟ پتہ چل گیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) گارڈن پو لیس نے جعلی صحافت کی آڑ میں پولیس اور لوگوں کو دھمکیاں دینے، ہراساں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث3 جعلی صحافیوں کو گرفتار کرلیا ۔

ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھارکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملزمان کو دوران سنیپ چیکنگ گرفتار کیا گیا،ملزمان خود کو ایک نجی چینل کا رپورٹر ظاہر کر کے لوگوں کو دھمکیاں دینے ، ہراساں کرنے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں،ملزمان میں محمد اکبر،اسلام اللہ اور محمد رضوان شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے لوگوں کو ہراساں کرکے بٹوری ہوئی رقم 13 ہزار 920 روپے،تین موبائل فون،دومیڈیا کے ما ئیک , جعلی میڈیا کے کارڈز اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان اس سے قبل گذری تھانہ کی حدود میں گیسٹ ہاو س پر ایک فیملی کو بلیک میل کرنے تھانہ قائدآباد کی حدود میں واقع ایک کلینک پر ڈاکٹر کو بلیک میلنگ میں بھی ملوث پائے گئے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 65/2022 بجرم دفعہ 382/419/468/471/34 درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،گرفتار ملزمان شہر بھر کے مختلف مقامات پر جا کر اپنے آپ کو رائل نیوز کے رپورٹرز ظاہر کرتے اور ان کی وڈیوز بنا کر لوگوں کو دھمکیاں/ ہرا ساں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں کرتے تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -