کراچی میں نامعلوم شخص کو گاڑی سے اتار کر گولیاں مار دی گئیں

کراچی میں نامعلوم شخص کو گاڑی سے اتار کر گولیاں مار دی گئیں
کراچی میں نامعلوم شخص کو گاڑی سے اتار کر گولیاں مار دی گئیں

  

کراچی (ویب ڈیسک) حب ریور روڈ پر نامعلوم ملزمان ایک شخص کو گاڑی میں اپنے ساتھ لائے اور  اتار نے کے بعد  فائرنگ کر کے قتل کر دیا،  مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، لاش شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ادھر منگھو پیر میں گزشتہ روز واٹر بورڈ کے پانی کے ٹینک سے بچے کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی تھی۔مذکورہ بچے کی کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔پولیس کو مقتول بچے کے ورثاء کی تلاش ہے جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7D میں حسنین مسجد کے قریب نالے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مذکورہ 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -