آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کا اہم کھلاڑی کورونا کا شکار ہو گیا 

آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کا اہم کھلاڑی کورونا کا شکار ہو گیا 
آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کا اہم کھلاڑی کورونا کا شکار ہو گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور  آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ہی فاسٹ بولر حارث رؤف کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حارث رؤف پنڈی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ نسیم شاہ کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اب حارث کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں سے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔

حارث نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ کورونا مثبت آنے کے بعد آئسولیٹ ہوگیا ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ مجھ میں کورونا کی ہلکی سی بھی علامات نہیں ہیں۔فاسٹ بولر نے مداحوں سے در خواست کی کہ برائے مہربانی میری جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے تاریخی دورے کے دوران قومی اسکواڈ جوائن کرنے تک انتطار نہیں کرسکتا۔  

مزید :

کھیل -