پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی
 پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان میں کرکٹ کے دیوانوں کیلئے وہ لمحے قریب آ رہے ہیں جب وہ  24 سال بعد آسٹریلوی ٹیم کو اپنے گراونڈز میں کھیلتا دیکھیں گے۔

آسٹریلیا کی ٹیم راولپنڈی میں موجود ہے اور اب   راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی کر دی گئی ہے ۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم ٹرافی نے" بینوڈ قادر ٹرافی" کی رونمائی کی۔ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی دنیا سے رخصت ہوئے 2 نامور کرکٹرز آسٹریلیا کے رجی بینوڈ اور پاکستان کے عبدالقادر کے نام سے منسوب ہے۔یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ دونوں ٹیمیں پہلے ٹیسٹ  میچ سے قبل پریکٹس کے لیے سٹیڈیم میں موجود ہیں۔

p>

مزید :

کھیل -