وہ خاتون جس کا سعودی بادشاہ اور ولی عہد نے بھی شکریہ ادا کیا

وہ خاتون جس کا سعودی بادشاہ اور ولی عہد نے بھی شکریہ ادا کیا
وہ خاتون جس کا سعودی بادشاہ اور ولی عہد نے بھی شکریہ ادا کیا
سورس: Instagram/hrhpsauds

  

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک خاتون کی جانب سے بیٹے کے قاتل کو معاف کرنے پر اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال نے مقتول کے وکیل اور افراد خانہ سے ملاقات کے دوران بتایا کہ سعودی قیادت نے قاتل کو محض اللہ کی رضا کیلئے معاف کرنے کے جذبے کو سراہا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق    آل راجح خاندان کے ایک فرد کو ایک نوجوان نے قتل کردیا تھا جس پر مقتول کی والدہ نے اسے اپنی پناہ میں لے لیا اور بیٹوں کو انتقام لینے یا قاتل کو مارنے سے منع کردیا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے قاتل کو گرفتار کیا اور عدالت میں جرم ثابت ہونے پر قصاص کی سزا سنائی گئی تھی۔

مزید :

عرب دنیا -