ہمیں جنگی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے : شیخ رشید 

ہمیں جنگی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے : شیخ رشید 
 ہمیں جنگی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے : شیخ رشید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہمیں جنگی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے ، عدم اعتماد کے فیصلے میں بڑا فاصلہ ہےاوراس سےبڑا مسئلہ ہو گا،  یہ آسان کام نہیں ،عدم اعتماد ملک کی بنیادیں ہلا دیتا ہے،امید ہے کہ اپوزیشن 23مارچ کے لانگ مارچ پر سوچے گی ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آٹا ،چینی اور گھی کی قیمتوں میں بھی رعایت ہونی چاہیے تاکہ عام انسان کی زندگی میں آسانی آئے،23مارچ کو ہوائی جہازوں کا سکواڈرن فضائی مارچ کر رہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ 24سال بعد آسٹریلیا ٹیم پاکستان آئی ،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئی تھی تو بھارت نے ایسے ہی پراپگنڈ ہ کیا تھا