آئی سی سی نے نئی ریکنگ جاری کر دی ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی بیٹنگ میں بابر اعظم کی حکمرانی

آئی سی سی نے نئی ریکنگ جاری کر دی ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی بیٹنگ میں بابر اعظم کی ...
آئی سی سی نے نئی ریکنگ جاری کر دی ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی بیٹنگ میں بابر اعظم کی حکمرانی

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی نے تمام فارمیٹ کی رینکنگ جاری کر دی ،بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں حکمرانی برقرار ہے جبکہ ٹی ٹونٹی میں محمد رضوان کا دوسرا نمبر ،بولنگ میں ساوتھ افریقا کے تبریز شمسی کا پہلا نمبر ہے اور شاداب خان کا دسواں جبکہ شاہین شاہ آفریدی کا 12واں نمبر ہے ۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی آل راونڈرینکنگ میں ٹاپ ٹین میں کوئی بھی پاکستانی نہیں۔افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر اور شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ۔آل ٹائم ٹی ٹوئنٹی باولنگ رینکنگ پر عمر گل براجمان ہیں ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کا پہلا نمبر ہے اور ویرات کوہلی کا دوسرا اور روہت شرما کا تیسرا نمبر ہے جبکہ فخر زمان 9ویں نمبر پر موجود ہیں ۔ ون ڈے بوولنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کا کوئی بھی بولر ٹاپ ٹین میں موجود نہیں شاہین شاہ آفریدی کا 14واں نمبر ہے ۔ون ڈے آل راونڈ رز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پراورافغانستان کے محمد نبی دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ عماد وسیم کا ساتواں نمبر ہے ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے بیٹسمین مارنس لابوشانے کا پہلا نمبر ہے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ کا دوسرا نمبر ہے، جبکہ بابر اعظم نویں نمبر پر موجود ہیں ، بوولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کیومنس کا پہلا نمبر ہے اورشاہین شاہ آفریدی کا چوتھا نمبر ہے جبکہ حسن علی کا گیاروں نمبر ہے آل راونڈرز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کا پہلا نمبر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انڈیا کے ایشون اور تیسرے پر راوندر جدیجا ہیں ٹیم رینکنگ کے لحاظ سے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کا پہلا ،نیوزی لینڈ کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پاکستان ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کا پہلا ،انگلینڈ کا دوسرا جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر ہے ،آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ کے مطابق انڈیا کا پہلا ،انگلینڈ کا دوسرا جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے

مزید :

کھیل -