ادبستان صوفیہ سکول کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس 2022  کا انعقاد ، کھیل نظم وضبط  کا جذبہ پیدا کرتے ہیں:خواجہ محمدعاصم

ادبستان صوفیہ سکول کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس 2022  کا انعقاد ، کھیل نظم ...
ادبستان صوفیہ سکول کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس 2022  کا انعقاد ، کھیل نظم وضبط  کا جذبہ پیدا کرتے ہیں:خواجہ محمدعاصم

  

لاہور (ویب ڈیسک) ادبستان صوفیہ سکول  کے ڈائر یکٹر خواجہ محمد عاصم نےپنجاب سٹیڈیم میں ادبستان صوفیہ کے زیر انتظام منعقد ہونے والے سپورٹس 2022کے اختتامی روز پروگرام میں شریک طلباء وطالبات اور موقع پر موجود والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کھیل کے میدان میں حاصل کردہ سبق کمرہ جماعت میں حاصل کردہ سبق کے مقابلے میں انتہائی پر اثر اور دیر پا ہوتا ہیں جن قوموں میں کھیل کے میدان ویران ہوں وہاں ہسپتالوں کی آبادی ، سماجی بے راہ روی ، فیصلہ سازی میں کمی اور مقابلے سے راہ فرار اختیار کرنے کا رجحان بڑھ جاتا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ  کھیل تفریح کا ایسا ذریعہ ہےجس سے نہ صرف نظم و ضبط بر قرار رکھنے کا درس ملتا ہے بلکہ احترام قانون ، اطاعت اولو الامر اور اتحاد و اتفاق کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے،آج کا دور اضطراب و پریشانیوں کا دور ہےجس میں کسب معاش کے لیے دوڑ دھوپ کرنا پڑتی ہے، تمام دم کی محنت و مشقت سے انسان تھک جاتا ہےاگر اس کے لیے تفریح کا سامان نہ ہو تو طبیعت گرنے لگتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کھیل انسان میں قوت برداشت  قوت حافظہ طاقت و اعضاءکی مضبوطی میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں آج کا نو جوان ہمہ و قت آؤٹ ڈور کھیلوں کی تلاش میں رہتا ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انہیں کھیلوں کے مواقع میسر نہیں آتے اکثر تعلیمی اداروں میں کھیل کے میدان کا تصور ہی نا پید ہے اور ہر طالب علم نمبروں کی دوڑمیں لگا ہوا ہے ۔

 اس موقع پر مسز عالیہ عاصم ڈائر یکٹر اکیڈمک ، مسز رضوانہ مظہر ڈپٹی ڈائریکٹر ، پرنسپل کرنل (ر )عبد الخالق ناصر ، عبد الکریم طاہر  ہیڈ کوآرڈنیشن ، مس عظمت ریاض شاہ ہیڈ مسٹریس گرلز سکول، محمد شفاعت سیف  ہیڈ ماسٹر بوائز سکول  اورمسز تنزیلہ ہیڈ مسٹریس لیکول بھی موجود تھے۔     

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -