"عمران خان نے ساڑھے تین سال میں پہلی بار غریب کو سہولت دی" شیخ رشید نے بھی اعتراف کرلیا

"عمران خان نے ساڑھے تین سال میں پہلی بار غریب کو سہولت دی" شیخ رشید نے بھی ...

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعتراف کیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے ساڑھے تین سال میں پہلی بار غریب کو سہولت دی،  اب ہمیں آٹا، گھی اور چینی پر بھی رعایت دینی چاہیے تاکہ زندگی میں سہولت پیدا ہوسکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ  رشید  نے کہاکہ  عمران خان نے بہت اچھا کام کیا اس کی تعریف کرنی چاہیے، ہمیں اپنے اور آپ کے وزیراعظم کو منظم کرنے کی ضرورت ہے،  بلاول والا لانگ مارچ اپنا ہی لانگ مارچ ہے اس کی  خیر ہے، بلاول کو  اسلام آباد  آنے دیں ٹھیک ہے، 24 سال بعد  آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے اس کا ہماری حکومت  کو کریڈٹ جاتا ہے، ہندوستان نے سازش کرکے نیوزی  لینڈ کا دورہ ناکام  بنایا۔

جیونیوز کے مطابق شیخ رشید نے بلاول  بھٹو کے لانگ مارچ پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے شعر  کہا کہ "یوں رو رو کے اشکوں کی آبرو نہ گنوا،، گھر کی بات ہے گھر میں ہی رہے تو اچھا ہے"۔وزیر داخلہ نے مزید  کہا کہ عمران خان کی قیادت میں آزاد اور غیرجانبدارخارجہ پالیسی چلارہے ہیں، ہمیں نئے دورکے مطابق ہم آہنگ ہونا ہوگا، یوکرین اور دیگر ممالک میں جوہورہا ہے وہ  ہمارے سامنے ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -