ویا نا کے میئر نے یوکرین کے پناہ گزینوں کیلئے  پناہ ہال 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان کردیا

ویا نا کے میئر نے یوکرین کے پناہ گزینوں کیلئے  پناہ ہال 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا ...
ویا نا کے میئر نے یوکرین کے پناہ گزینوں کیلئے  پناہ ہال 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان کردیا

  

ویانا (اکرم باجوہ)    آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے مئیر مائیکل لڈوگ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی مدد سے پناہ گزینوں کے پناہ ہال کھول دیئے گئے ہیں، جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور ہر کوئی دوست جاننے والا یا رشتے دار بھی یوکرین کے پناہ گزینوں کے لیے جگہ فراہم کر سکتا ہے۔  منگل کی صبح تک 510 آسٹرین مقامی افراد نے  2000 پناہ گزینوں کیلئے رہائش کا اندراج کرایا تھا۔

 میئر مائیکل لڈوِگ نے سرکاری پناہ گاہوں کو 24 گھنٹے معلوماتی مرکز میں تبدیل کر دیا ہے،  پناہ گزین یہاں رہائش کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں ٹیسٹ اور ویکسین کراسکتے ہیں یا نفسیاتی مدد سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،  ہنگامی پناہ گاہیں بھی قائم کی گئی ہے۔ یوکرینی اس وقت آسٹریا میں بطور سیاح کے طور پر رہیں گے ۔

ادھر وزارت داخلہ کا مشاہدہ ہے کہ یوکرین کے عوام کے لیے آسٹریا منزل نہیں بلکہ  صرف ٹرانزٹ ملک ہے، یوکرینی پناہ گزینوں میں سے اکثر لوگ انتظار کرنا چاہتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا ان کے آبائی ملک میں حالات بہتر ہوتے ہیں تاکہ وہ واپس جا سکیں۔ 

مزید :

بین الاقوامی -