بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگرس کاآغاز ہوگیا،  پاکستان سے 9 کمپنیوں کے شرکت  

بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگرس کاآغاز ہوگیا،  پاکستان سے 9 کمپنیوں کے ...
بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگرس کاآغاز ہوگیا،  پاکستان سے 9 کمپنیوں کے شرکت  

  

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگرس کاآغاز ہوگیاہے،  پاکستان سے صرف 9 کمپنیوں کے نمائندگان ہی ورلڈ کانگرس میں شرکت کے لئے بارسلونا پہنچے ہیں۔ کانفرنس کا مقصد دنیا میں کنکٹیویٹی سے عام افراد کو منسلک کرتے ہوئے ڈیجیٹل دنیا سے انھیں ہم آہنگ کرنے اور نئی ٹیکنالوجیز کیلئے کیئے جانے والے اقدامات سے آگاہی ہے4 روزہ کانفرنس 3 مارچ تک جاری رہے گی۔ کانگرس میں 150 ممالک کے 1500سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ نمائش میں 40 سے 60ہزار حاضرین کی آمد متوقع ہے۔ایک اندازے کے مطابق 240 ملین یورو کی آمدنی متوقع ہے۔ کانگرس کے انعقاد سے 6 ہزار 7 سو عارضی ملازمتیں بھی پیدا ہوئیں.

پاکستان سے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی وفد کے ہمراہ بارسلونا اسپین میں جی ایس ایم اے کے تحت منعقدہ 4 روزہ بین الاقوامی کمیونیکیشن کانفرنس میں شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کانفرنس کے سیشن وزارتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو پاکستان میں کمیونیکشن کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے عالمی وفود کو آگاہ کی۔وفاقی وزیر نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایگزیبیشن بوتھ کا بھی دورہ کیا جبکہ کانفرنس میں لگائے گئے مختلف عالمی اداروں کے اسٹالز کا دورہ بھی کیا.سید امین الحق سے بحرینی وزیر نے ملاقات کی اس موقع پر دوطرفہ امور پر تبادلہ خیالات کئے گئے۔

 کانفرنس کے پاکستانی شرکاء کا کہناہے کہ پاکستان سے بہت کم تعداد میں کمپنیاں شریک ہوئیں ہے یہ تعداد بہت زیادہ ہونی چاہیے کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ملکی معشیت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -