روس یوکرین تنازعہ کے تناظر میں اداکارہ انجلینا جولی نے تصاویر شیئرکردیں

روس یوکرین تنازعہ کے تناظر میں اداکارہ انجلینا جولی نے تصاویر شیئرکردیں
روس یوکرین تنازعہ کے تناظر میں اداکارہ انجلینا جولی نے تصاویر شیئرکردیں
سورس: Instagram/angelinajolie

  

نیویارک (ویب ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی خصوصی سفیر  اور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کی بعد کی صورتحال کی عکاسی کرتے ہوئے تصاویر شیئرکردیں۔ 

انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر یوکرین کی کچھ دل دہلا دینے والی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ ’گزشتہ کئی دنوں میں 0.5 ملین یعنی 5 لاکھ سے زائد افراد یوکرین سے ہمسائے ممالک میں نقل مکانی کر چکے ہیں‘۔

اداکارہ نے کہا کہ  ’اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) کا اندازہ ہے کہ اگر صورتحال مزیدخراب ہوئی تو یہ تعداد 40 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے’اس وقت یہ اہم ہے کہ یوکرین کے شہریوں کو پناہ دینے والے ممالک تنازعات اور عدم تحفظ سے فرار ہونے والے تمام افراد کا ایسے ہی خیرمقدم کرتے رہیں‘۔

یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو  ہمسائے ملک یوکرین پر حملہ کر دیا تھا، اس لڑائی میں اب تک دونوں جانب سے ایک دوسرے کے سیکڑوں فوجیوں کو ہلاک کرنے اور بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔

مزید :

تفریح -