بھارتی وفد نے پاکستان کو اپنے متنازعہ منصوبوں کےدورے کی یقین دہانی کروا دی

بھارتی وفد نے پاکستان کو اپنے متنازعہ منصوبوں کےدورے کی یقین دہانی کروا دی
 بھارتی وفد نے پاکستان کو اپنے متنازعہ منصوبوں کےدورے کی یقین دہانی کروا دی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی وفد نے پاکستان کو اپنے متنازعہ منصوبوں کےدورے کی یقین دہانی کروا دی، وزارت آبی وسائل کے حکام نے کہا کہ دریائے چناب پر کیرو پن بجلی منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کو دریائے سندھ پر نیموں چلنگ ڈیم اور دریائے پونچھ پر مانڈی ڈیم کی تعمیر پر بھی اعتراض ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان  آبی مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے،  مذاکرات دونوں ممالک کےانڈس واٹرکمشنرزکی سطح پرہو رہے ہیں۔مذاکرات کے دوران  پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ سیلاب سے انسانی جانوں کےضیاع کا خدشہ ہے، اس نقصان کا ذمہ دارکون ہوگا، چناب پربننے والا متنازعہ منصوبہ کیرو پر بھی اعتراضات ہے۔پاکستان کی جانب سے اعتراضات پر بھارتی وفد نے پاکستان کو بھارت میں متنازعہ منصوبوں کے دورے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ اور  بھارت کی جانب سے مذاکرات کی قیادت انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -