اداکارہ شہزین راحت کی رخصتی ہوگئی

کراچی (ویب ڈیسک) گزشتہ برس نکاح کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شہزین راحت کی رخصتی ہوگئی، انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بارات کے دن کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔
شہزین راحت نے اپنی بارات کے خاص دن پر جامنی رنگ سے ملتے جلتے رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے دولہے میاں روایتی سفید بلوچی لباس میں نظر آئے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ براہِ کرم! ماشاءاللّہ بولیں۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ شہزین راحت کی بارات کی تقریب کی دیگر تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ شہزین راحت پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد ڈراموں میں معاون اداکارہ کے طور پر اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔