شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق

شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق
شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (آئی این پی)شام کے دارالحکومت دمشق میں شاپنگ مال آتشزدگی کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 
وزارت دفاع کے ڈائریکٹر احمد عباس نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 6 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ لگ بھگ آدھی رات کو پیش آیا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں سیکورٹی گارڈز اور مقامی عملے کے افراد شامل ہیں۔وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ حادثے کے وقت دو افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ کا ابھی تک کوئی علم نہیں ہوپایا ہے۔ آگ کی وجہ سے شاپنگ مال کو شدید نقصان پہنچا ہے۔تاہم، جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -