یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا سے متعلق پاکستانی سفیر کا اہم بیان

یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا سے متعلق پاکستانی سفیر کا اہم بیان
یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا سے متعلق پاکستانی سفیر کا اہم بیان

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین سے پاکستانیوں کا انخلا تقریباً مکمل کر لیا ہے اور اب تک 1 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو یوکرین سے نکالا جاچکا ہے۔ یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نوئل کھوکھر نے" اے آر وائی نیوز "سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ21 پاکستانی مختلف بارڈرز پر موجود ہیں جنہیں جلد نکال لیا جائے گا، 50 سے 60 پاکستانی ترنوپل کے قریب ہیں، کچھ ترنوپل پہنچ چکے ہیں، ان سب کو آئندہ ایک سے 2 روز میں وہاں سے نکال لیا جائے گا۔ انخلا کا عمل تقریباً مکمل کر لیا ہے، ترنوپل، لویو اور رومانیہ بارڈر پر اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے، اگر کوئی پاکستانی پیچھے رہ گیا ہے تو انہیں بھی وہاں سے نکالا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -