خواجہ سرا نے برہنہ ویڈیو بنائی اور اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا ، لاہور کاطالب علم پولیس کے پاس جا پہنچا

خواجہ سرا نے برہنہ ویڈیو بنائی اور اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا ، لاہور کاطالب علم ...
خواجہ سرا نے برہنہ ویڈیو بنائی اور اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا ، لاہور کاطالب علم پولیس کے پاس جا پہنچا

  

لاہور (ویب ڈیسک) خواجہ سرا نے مبینہ طور پر طالب  علم کو دوست بناکر اسے لوٹ لیا۔

جیو نیوز کے مطابق  لاہور  کے ایک طالب علم نے تھانہ جوہر ٹاؤن میں خواجہ سرا کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں اس نے الزام لگایا کہ خواجہ سرا نے دوست بناکرپیسے، موبائل اورموٹرسائیکل چھین لی۔

طالب علم کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں  کہا گیا ہےکہ خواجہ سرا سے سوشل میڈیا پردوستی ہوئی تھی، اس نے ملاقات کےلیے بلایا اورگن پوائنٹ پر برہنہ کر کے ویڈیو  بنائی۔درخواست  میں مزید  کہا گیا ہےکہ ملزم نے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی چھین لی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -