وزیراعظم کے معاون خصوصی مستعفی 

وزیراعظم کے معاون خصوصی مستعفی 
 وزیراعظم کے معاون خصوصی مستعفی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پاورسردار  یار محمد رند اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔ نجی نیوز چینل" جیو "کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2دن پہلے وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوا چکا ہوں اور میرا یہ فیصلہ حتمی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بلوچستان پر کسی بھی اجلاس میں بلانے کی زحمت نہیں کی جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراءنے بلوچستان پر ہونے والے کسی بھی اجلاس کے لیے کبھی رابطہ نہیں کیا ۔ پہلے میں نے وزیر اعظم کی یقین دہانی پر استعفیٰ واپس لیا تھا، مگر اب کی بار استعفے کافیصلہ حتمی ہے۔سرداریار محمد رند بلوچستان میں وزارت آبی وسائل، پاور اور پیٹرولیم سے متعلق امور کیلئے وزیراعظم  کے معاون خصوصی ہیں۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -