فرقان قریشی کی والدہ انتقال کر گئیں

فرقان قریشی کی والدہ انتقال کر گئیں
فرقان قریشی کی والدہ انتقال کر گئیں

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فرقان قریشی کی والدہ انتقال کرگئیں۔فرقان نے انسٹاگرام پر مداحوں اور دوستوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ رضائے الٰہی سےوالدہ دنیا سے رخصت ہوگئیں۔فرحان نے مداحوں سے اپیل کی کہ والدہ کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ پڑھیں۔

ان کی پوسٹ پر اداکارہ زویا ناصر اور نمرہ خان سمیت مداحوں کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔فرقان قریشی متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ، ان کے مقبول ڈراموں میں   ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’اولاد‘ سر فہرست  ہیں۔

مزید :

تفریح -