شاہد آفرید ی نے شاہنواز دھانی پر تنقید کی وضاحت پیش کردی 

شاہد آفرید ی نے شاہنواز دھانی پر تنقید کی وضاحت پیش کردی 
شاہد آفرید ی نے شاہنواز دھانی پر تنقید کی وضاحت پیش کردی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے شاہنوازدھانی کی پرفارمنس پر تنقید کے معاملے پر شاہد آفریدی کا کہنا ہے دھانی پرفارم کریں پھر چاہے جشن مناتے سٹیڈیم سے باہر چلے جائیں۔

 نجی ٹی وی کے دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے شاہنواز دھانی پر تنقید سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نئے آنے والے کھلاڑیوں سے صرف اتنا چاہتاہوں کہ ان کی توجہ کرکٹ پر رہے، چاہتا ہوں شاہنواز دھانی کرکٹ پر فوکس رکھیں پھرچاہے وہ جشن مناتے ہوئے تماشائیوں کے پاس ہی نہیں سٹیڈیم سے ہی باہر چلیں جائیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ان کی ساری توجہ کرکٹ اور پرفارمنس پر رہے۔ انکا کہنا ہے میں ہمیشہ سے نئے آنے والی کھلاڑیوں کو سپورٹ کررہا ہوں اور ایسا کم ہی ہوتا ہے لیکن جب میں ٹیم میں آیا تو مجھے بھی کسی نے سپورٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کی پرفارمنس اور جشن منانے پر تنقید کی تھی۔ بعد ازاں کوالیفائر میچ میں دھانی کی کارکردگی کو سراہا بھی تھا۔

مزید :

کھیل -