'بابر اعظم کو باولنگ کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں، راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل اہم آسٹریلوی باولر کا بیان

'بابر اعظم کو باولنگ کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں، راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل اہم ...
'بابر اعظم کو باولنگ کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں، راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل اہم آسٹریلوی باولر کا بیان

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سپنر نیتھن لائن نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم بلاشبہ دنیا کے بہترین بلےباز ہیں، انہیں باولنگ کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی پریس کانفرنس میں نیتھن لائن نے کہا میں اپنے آپ کو چیلنج کرنے کا انتظار نہیں کرسکتا پاکستان کی لائن اپ میں بابراعظم کے علاوہ کچھ ناقابل یقین بلے باز ہیں جن کے ساتھ میں کچھ عمدہ چیلنجز کا سامنا کروں گا، میں نے اپنے کیریئر کے پہلے دن سے ہمیشہ کہا ہے کہ میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنا چاہتا ہوں اور بابر یقیناً ان میں سے ایک ہیں۔نتھین لائن نے کہا کہ ہر میچ میں جیت کی سوچ کے ساتھ جاتا ہوں، ہارنے یا ڈرا کی سوچ لے کے نہیں۔ اس لیے پاکستان میں میری سوچ ہے کہ ٹیسٹ سیریر3-0 سے جیت لی جائے۔

مزید :

کھیل -