FIRڈیجیٹل مردم شماری کے پہلے ہی دن ڈاکو , عملے سے ٹیب چھین کر لے گئے

FIRڈیجیٹل مردم شماری کے پہلے ہی دن ڈاکو , عملے سے ٹیب چھین کر لے گئے
FIRڈیجیٹل مردم شماری کے پہلے ہی دن ڈاکو , عملے سے ٹیب چھین کر لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) ڈیجیٹل مردم شماری کے پہلے ہی روز ڈاکو مردم شماری عملےسے ٹیبلٹ ڈیوائس ہی چھین کر فرار ہوگئے جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

کوٹ رادھا کشن کے ماسٹر محمد اقبال سندھو نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ روز اپنی ڈیوٹی مردم شماری موضع کلارک آباد میں سرانجام دے رہا تھا اور  فراغت کےبعد گھر واپس جاتے ہوئے  جب  کوٹ شیخاں والا سے آگے گزرا تو موٹرسائیکل سوار تین افراد نے پیچھا کیا اور  اسلحہ کے زور پر روک لیا ، نقدی کے علاوہ سرکاری ٹیب بھی چھین کر لے گئے ۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ مال مسروقہ برآمد کیا جائے۔یادرہے کہ گزشتہ روز ہی تاریخ میں پہلی بار  ڈیجیٹل مردم شماری شروع ہوئی تھی جو تین دن تک جاری رہنا تھی ۔