اے ایس پی شہربانو کے ہاتھ چومنے کی جگن کاظم کی تصویر وائرل ہوگئی

اے ایس پی شہربانو کے ہاتھ چومنے کی جگن کاظم کی تصویر وائرل ہوگئی
اے ایس پی شہربانو کے ہاتھ چومنے کی جگن کاظم کی تصویر وائرل ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت   میں مشتعل ہجوم سے ایک خاتون کو بچانے والی پولیس افسر شہربانو نقوی کے ہاتھوں کو چومنے کی اداکارہ جگن کاظم کی تصویر وائرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ لاہور میں 26 فروری کو عربی حروف کی کیلیگرافی کے لباس پہننے پر ایک خاتون کو مبینہ توہین مذہب کے الزام میں ہجوم نے مارنے کی کوشش کی تھی، جنہیں پولیس نے بروقت پہنچ کر بچایا تھا۔

خاتون کو بچانے والی خاتون پولیس افسر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شہربانو کی بھی تعریفیں کی گئی تھیں اور اب اداکارہ و ٹی وی میزبان جگن کاظم کی جانب سے مذکورہ افسر کے ہاتھ چومنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔جگن کاظم نے انسٹاگرام پر اے ایس پی شہربانو نقوی سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے پولیس افسر کا یوٹیوب پر انٹرویو کیا۔

"ڈان نیوز" کے مطابق انہوں نے اے ایس پی شہربانو کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ کچھوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں سے ایک تصویر میں انہیں خاتون پولیس افسر کا ہاتھ چومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ و ٹی وی میزبان کی جانب سے اے ایس پی شہربانو کا ہاتھ چومنے کی تصویر وائرل ہونے پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اب مذکورہ ڈراما بہت ہوگیا۔

زیادہ تر صارفین نے اداکارہ کی جانب سے اے ایس پی کا ہاتھ چومنے کی تصویر کے عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ٹھیک ہے، انہوں نے اچھا کام کیا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ خاتون افسر کو اب سر پر بٹھا لیا جائے۔کچھ افراد نے کمنٹس کیے کہ یہ سب کچھ بہت زیادہ ہو رہا ہے، بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ مذکورہ خاتون افسر خواتین کو بھی سیاسی بنیادوں پر گرفتار کرتی رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -