سینیٹ کی 10 نشستیں خالی، لیکن صدارتی انتخابات کیلئے بظاہر نقصان کس کا ہوگا؟

سینیٹ کی 10 نشستیں خالی، لیکن صدارتی انتخابات کیلئے بظاہر نقصان کس کا ہوگا؟
سینیٹ کی 10 نشستیں خالی، لیکن صدارتی انتخابات کیلئے بظاہر نقصان کس کا ہوگا؟
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ویب ڈیسک)صدارتی الیکشن پرسینٹ کی خالی 10نشستیں بھی اثر انداز ہوں گی, آصف علی زرداری کیلئے اس وقت ایک ایک ووٹ قیمتی ہے کیونکہ ابھی تک وہ جے یو آئی( ف) اور ایم کیو ایم کی حمایت حاصل نہیں کرسکے، اگرچہ قومی اسمبلی ‘ سندھ اسمبلی ‘ پنجاب اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں اس اتحاد کی اکثر یت ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت انہیں حاصل ہے۔

روزنامہ" جنگ "کے مطابق   سوال یہ ہے کہ ان خالی نشستوں کا نقصان کس امیدوار کو ہوگا؟ بظاہر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ( ن) کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری کو سینٹ میں خالی ہونے والی10 نشستوں کا زیادہ نقصان ہو گا۔  جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم کی حمایت حاصل نہیں کرسکنے والے زرداری کیلئے ایک ایک ووٹ قیمتی ہے،صدارتی انتخاب کے الیکٹو رل کالج میں سینٹ کی نشستوں کی بہت اہمیت ہے کیونکہ ہر سنیٹر کا ا یک ووٹ ہوتا ہے جبکہ اسمبلیوں کا فار مولا الگ ہوتا ہے ۔