مشتعل ہجوم سے نوجوان لڑکی کو بچانے والی خاتون پولیس افسر شہر بانونقوی کی شادی کی تصاویر وائرل

مشتعل ہجوم سے نوجوان لڑکی کو بچانے والی خاتون پولیس افسر شہر بانونقوی کی ...
مشتعل ہجوم سے نوجوان لڑکی کو بچانے والی خاتون پولیس افسر شہر بانونقوی کی شادی کی تصاویر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں مشتعل ہجوم سے نوجوان لڑکی کو بچانے والی بہادر خاتون پولیس افسر شہربانونقوی کی شادی کی تصاوی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شہربانو نقوی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں وہ عروسی لباس میں انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں لیکن ان کے شوہر  کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں ،شہربانو کی ایک بیٹی بھی ہے ۔

پنجاب پولیس نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو بہادری کا مظاہرہ کرنے پر "قائد اعظم پولیس میڈل" سے نواز نے کا اعلان بھی کر دیا گیاہے جبکہ ان کی بہادری کو دیکھتے ہوئے آرمی چیف نے بھی شہربانو سے ملاقات کی اور ان کو اسی طرح اپنے فرائض کی انجام دہی کرنے کی ہدایت کی ۔

شہر بانو نقوی اس وقت سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہیں اور وہ ان کے بارے میں ہر ممکن معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مختلف ٹی وی چینلز بھی انہیں اپنے پروگرامز میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں ۔

شہر بانونقوی کی حال ہی میں جگن کاظمی کے ساتھ ایک تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں وہ ان کا ہاتھ چوم رہی ہیں ۔