چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کوچز کے بارے میں اہم فیصلہ کر لیا 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کوچز کے بارے میں اہم فیصلہ کر لیا 
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کوچز کے بارے میں اہم فیصلہ کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ترجیح قومی ٹیم کے لیے مضبوط سپورٹ سٹاف کی تلاش ہے اور کوچنگ سٹاف سے متعلق آئندہ ہفتے پیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تلاش کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بڑے ناموں والے کوچز کی لیگز میں مصروفیات کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے فوری طور پر غیر ملکی کنسلٹنٹس اور ملکی کوچز کا آپشن بھی موجود ہے۔

پاکستان ٹیم نے اپریل کے وسط میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے، 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز راولپنڈی اور لاہور میں 18 اپریل سے شروع ہو گی۔اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہیں۔

مزید :

کھیل -