افغانستان میں بھارتی جاسوس گرفتار

افغانستان میں بھارتی جاسوس گرفتار
افغانستان میں بھارتی جاسوس گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ویب ڈیسک) خطے میں دہشتگرد سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا ایک اور ثبوت منظرعام پر آگیااور افغانستان میں بھارتی دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق بھارتی دہشتگرد ثناء الاسلام کو 29 فروری کو افغانستان کے شہر قندھار سے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی دہشتگرد کا تعلق کیرالہ سے ہے اور وہ تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوا۔ثناء الاسلام نے بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افسروں نے افغانستان میں داعش کے نمائندوں سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔

افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے ثنا الاسلام کو داعش سے رابطے کے جرم میں گرفتار کیا ہے اور اس نے داعش سے روابط کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ سال 2016 میں بھی ایک بھارتی خاتون داعش کے لیے کام کرنے پر گرفتار کی گئی تھیں۔ نومبر2019 میں داعش کے لیے کام کرنے والی 10 بھارتی خواتین ننگرہار سے گرفتارہوئی تھیں۔