سرفراز بگٹی بلوچستان کے بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب

سرفراز بگٹی بلوچستان کے بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب
سرفراز بگٹی بلوچستان کے بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل کروایا گیا، میر سرفرا ز بگٹی کو 41 ووٹ ملے اور وہ اکثریتی حمایت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ۔نیشنل پارٹی کے چاروں اراکین اسمبلی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔

خیال رہے کہ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے صرف سرفراز بگٹی کے کاغذات جمع کرائے تھے، سرفراز بگٹی کو مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی۔  بلوچستان اسمبلی کے 51 رکنی ایوان میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 11 ہے جبکہ مسلم لیگ ن 10 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان عوامی پارٹی 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 6 آزاد امیدوار بھی  8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں کامیاب قرار پائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -