وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پوراپنی کابینہ میں کس کس کو وزارت دیں گے؟ لسٹ سامنے آ گئی 

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پوراپنی کابینہ میں کس کس کو وزارت دیں گے؟ لسٹ سامنے آ ...
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پوراپنی کابینہ میں کس کس کو وزارت دیں گے؟ لسٹ سامنے آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا کی کابینہ کے لیے اراکین کے ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

نجی ٹی وی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ فہرست میں 15 سے زیادہ نام شامل ہیں جن میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان اور عاقب اللہ کے نام بھی شامل ہیں۔

ایوب، تاج محمد ترند، شکیل خان، فضل شکور خان، پختون یار اور مینا خان کے نام بھی کابینہ اراکین کے لیے فہرست میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ کی تشکیل کے لیے یہ فہرست بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ چند دنوں میں پیش کی جائے گی اور پھر ان کی منظوری کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

اس سلسلے میں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی  کابینہ کا فیصلہ عمران خان کریں گے،کابینہ سے متعلق پیر کے روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔