بیوی کے انتقال کا غم، کراچی میں نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا 

بیوی کے انتقال کا غم، کراچی میں نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا 
بیوی کے انتقال کا غم، کراچی میں نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہ لطیف ٹاؤن میں آئل ٹینکر کے ڈرائیور نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن محمد مٹھل نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت 30 سالہ محمد شہباز ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے آئل ٹینکر کا ڈرائیور تھا اس نے ہفتے کی صبح تقریبا 9 بجے ٹینکر میں پھندا لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

متوفی اس علاقے میں چوکنڈی قرستان کے عقب کا رہائشی تھا اس کی بیوی کا کچھ عرصے قبل انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھا اپنے بھائی کو بولتا تھا میں بھی اپنی زندگی سے تنگ آچکا ہے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔