موجودہ پیکج کب ختم ہو رہا ہے ، آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کیلیے مذاکرات کون کریگا ؟اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

موجودہ پیکج کب ختم ہو رہا ہے ، آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کیلیے مذاکرات ...
موجودہ پیکج کب ختم ہو رہا ہے ، آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کیلیے مذاکرات کون کریگا ؟اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) موجودہ پیکج  کب ختم ہو رہا ہے ، آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ  پیکیج کیلیے مذاکرات کون کریگا ؟ اس حوالے سے  جو اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ان کے مطابق  350ارب ڈالرز کی پاکستانی معیشت کا بحالی کاراستہ تنگ ہوتا جارہا ہے اور آئی ایم ایف کا موجودہ پیکج 11اپریل کو ختم ہوجائےگا لیکن بیرونی فنانسنگ کےلیے ایک اورتوسیع شدہ پروگرام کی ضرورت ہوگی۔لیکن ملک میں بننے والے نئے حکمران اتحاد نے ابھی تک وزیرخزانہ کے نام کو حتمی شکل نہیں دی.

"جنگ " کے مطابق وزیر خزانہ وہ شخص ہوگا جو حکومت بننے کے فوری بعد آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ (ضمانتی پیکیج) کےلیے مذاکرات کرےگا لیکن یہ کون ہوگا یہ ابھی طے نہیں ہوپایا۔ اتحاد سازی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں آگہی رکھنے والے ایک ذریعے نے یہ بات بتائی۔