پی ٹی آئی رہنما کو پولیس نےحراست میں لے لیا

پی ٹی آئی رہنما کو پولیس نےحراست میں لے لیا
پی ٹی آئی رہنما کو پولیس نےحراست میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شہزاد فاروق کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور کے جی پی او چوک میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا جبکہ پارٹی رہنما میاں شہزاد فاروق کو بھی گرفتار کر لیا۔

راولپنڈی میں شیر افضل مروت کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ کراچی میں پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -