اچھرہ میں خاتون کو ہراساں کرنیوالوں کے خلاف پولیس نے کیاایکشن لےلیا؟

اچھرہ میں خاتون کو ہراساں کرنیوالوں کے خلاف پولیس نے کیاایکشن لےلیا؟
اچھرہ میں خاتون کو ہراساں کرنیوالوں کے خلاف پولیس نے کیاایکشن لےلیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں عربی رسم الخط والا لباس پہننے والی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ مقامی تھانے میں درج کیا گیا  جس میں چند نامزد اور متعدد نامعلوم افراد  کو ملزمان بتایا گیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر سیل کر دی جس میں ملزمان کے خلاف تشدد پر اکسانے، امن و امان کی صورت حال خراب کرنے اور خاتون کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے نکات شامل کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل متاثرہ  خاتون کو  ہراساں کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی نے جرات مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے ہجوم کے نرغے سے بحفاظت باہر نکالا، ان کے اس اقدام کو  ملک بھر میں سراہاگیا۔

مزید :

قومی -