شہباز شریف وزیراعظم کے عہدے کیلئے اہل نہیں، کاغذات نامزدگی پر اعتراض کس نے جمع کرایا؟

شہباز شریف وزیراعظم کے عہدے کیلئے اہل نہیں، کاغذات نامزدگی پر اعتراض کس نے ...
شہباز شریف وزیراعظم کے عہدے کیلئے اہل نہیں، کاغذات نامزدگی پر اعتراض کس نے جمع کرایا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض پی ٹی آئی کے امیدوار عمر ایوب نے جمع کروا دیا۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق تحریک انصاف کے وزارتِ عظمیٰ کیلئے امیدوار عمر ایوب نے مخالف امیدوار شہباز شریف کے خلاف جمع کرائے گئے اعتراض میں مؤقف اپنایا کہ شہباز شریف کو فارم 47 میں ہیرا پھیری کرنے پر حلقہ تحفے میں دیا گیا، وہ فارم 45 کے مطابق اپنے حلقے میں انتخاب ہار چکے تھے۔

عمر ایوب کا اعتراض میں مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف  نے ایم این اے کا جعلی حلف اٹھایا لہٰذا وہ وزارت عظمیٰ کیلئے اہلیت نہیں رکھتے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مذکورہ اعتراض سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروایا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -